لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ایشین گیمز بارے فن واک
لاہور(خبر نگار)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ایشین گیمز کے حوالے سے فن واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں قومی و بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں، کھیلوں کے منتظمین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ایشین گیمز کی اہمیت اجاگر کرنا اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کا شعور بیدار کرنا تھا۔