ریلوے ٹریک ،شاہدرہ سے رائیونڈ تفریحی مقامات بنانیکا فیصلہ

ریلوے ٹریک ،شاہدرہ سے رائیونڈ تفریحی مقامات بنانیکا فیصلہ

شجرکاری کیساتھ پرانی ریلوے بوگیوں کو لائبریریوں اور کیفیز کی شکل دی جائیگی

لاہور (شیخ زین العابدین)شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کے ساتھ موجود وسیع رقبے کو سرسبز گرین بیلٹس، پارکس اور تفریحی مقامات میں تبدیل کیا جائے گا۔ اربوں روپے مالیت کے اس منصوبے میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ پرانی ریلوے بوگیوں کو لائبریریوں اور کیفیز کی شکل دی جائے گی۔محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرتے ہوئے ابتدائی اہداف کے لیے پی ایچ اے کو مقررہ ڈیڈ لائن بھی دے دی ہے ۔منصوبے کے مطابق تقریباً چالیس کلومیٹر طویل اور سات سو کنال پر مشتمل علاقے میں گرین بیلٹس، پارکس اور شجرکاری کے وسیع پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔گرین کوریڈور کے تحت مجموعی طور پر تینتیس مختلف مقامات پر پارکس اور سبزہ زار قائم کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں