لیسکو: جدید طریقے سے بجلی چوری کے واقعات میں اضافہ

لیسکو: جدید طریقے سے بجلی چوری کے واقعات میں اضافہ

سافٹ ویئر بریچ اور لوڈ پروفائل بریک کے 169کیسز پکڑے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں جدید طریقے سے بجلی چوری کرنے کے واقعات میں اضافہ، سافٹ وئیر بریچ اور پروفائل بریک کرکے بجلی چوری کے درجنوں واقعات سامنے آگئے ، جدید تکنیکی طریقوں کے ذریعے میٹر سے چھیڑچھاڑ کئے بغیر ہی میٹر سست کردیئے یا روک دیئے جاتے ہیں، لیسکو ایم اینڈ ٹی ایسٹ کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں انکشاف، سافٹ ویئر بریچ اور لوڈ پروفائل بریک کے 169 کیسز پکڑے گء،ے چیف انجینئر ٹی ایس نثار سرور اور آر ایم ایم اینڈ ٹی اصغر سکھیرا کی نگرانی میں کارروائیاں کی گئیں، قصور سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 71 اور لوڈ پروفائل بریک کا 1 کیس سامنے آیا،ساؤتھ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 53 جبکہ لوڈ پروفائل بریک کا 1 کیس رپورٹ ،ایسٹ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 31 اور لوڈ پروفائل بریک کے 11 کیسز کی نشاندہی اوکاڑہ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کا 1 کیس پکڑا گیا، سافٹ ویئر بریچ کے مجموعی طور پر 156 جبکہ لوڈ پروفائل بریک کے 13کیسز سامنے آئے ،چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں