2موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 1شخص جاں بحق ،2بچے زخمی
حادثہ فیصل ٹاؤن سنٹرل فلیٹس کے قریب رونما ہوا، زخمی بچے ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں بحق دو بچے زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، دوسری جانب پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ،ریسکیو ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن سنٹرل فلیٹس کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو بچے شدید زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 50سالہ محمد عابد کے نام سے ہوئی۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال کر دیا گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔