ناقص تفتیش، 5انسپکٹر انویسٹی گیشن کو شوکاز

ناقص تفتیش، 5انسپکٹر  انویسٹی گیشن کو شوکاز

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے۔۔

 پینڈنگ روڈز، سنگین نوعیت کے زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور مجموعی تفتیشی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران ناقص کارکردگی اور سستی پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سول لائن سب انسپکٹر محمد سلیم، تھانہ ریس کورس سب انسپکٹر شہباز عمر، انچارج انویسٹی گیشن پرانی انارکلی سب انسپکٹر محمد آصف، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ معظم الیاس چیمہ اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ معین الیاس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں