ایل ڈی اے :مالی سال 2026-27کیلئے بجٹ کا مسودہ تیار
میگا ترقیاتی منصوبوں کیلئے 80ارب کے خصوصی فنڈز کی استدعا کی جائے گی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے نے مالی سال 2026-27کے لیے بجٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً پچپن ارب روپے کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادارے کی مجموعی آمدن کا ہدف اکتالیس ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ لاہور میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت سے اسی ارب روپے کے خصوصی فنڈز کی استدعا کی جائے گی۔ ان فنڈز کے ذریعے شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک مینجمنٹ، نئی شاہراہوں اور گریڈ سیپریشن منصوبوں پر کام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔