داخلہ فارم جمع کرانے کا نظام پیپر لیس کرنیکی تجویز پر پیشرفت شروع

 داخلہ فارم جمع کرانے کا نظام پیپر  لیس کرنیکی تجویز پر پیشرفت شروع

لاہور(خبر نگار )تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات دینے والے لاکھوں طلبہ کیلئے بڑی سہولت ،داخلہ فارم جمع کرانے کے نظام کو پیپر لیس بنانے کی تجویز پر پیشرفت شروع کر دی گئی ۔۔۔

ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت ہر سال تقریباً 6 لاکھ امیدوار میٹرک جبکہ 5 لاکھ سے زائد امیدوار انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دیتے ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے باوجود مینول بھی جمع کروانا پڑتا ہے جس سے طلبہ اور تعلیمی اداروں کو اضافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ داخلہ فارم کا نظام پیپر لیس ہونے سے امیدواروں کو بورڈ دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی اور داخلہ پراسیس مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔داخلہ فارم کو پیپر لیس بنانے کا حتمی فیصلہ آئندہ پی بی سی سی کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں