فنڈز کمی :نواز شریف سکول آف ایمننس منصوبے کا دائرہ کار کم

فنڈز کمی :نواز شریف سکول آف ایمننس منصوبے کا دائرہ کار کم

تعدادکم کرکے رواں مالی سال 300کی بجائے 127 سکول قائم کیے جائینگے

لاہور(عاطف پرویز سے )فنڈز کی کمی پر نواز شریف سکول آف ایمننس منصوبے کے دائرہ کار میں کمی کر دی گئی ۔ منصوبے کے تحت سکولوں کی تعداد کم کرتے ہوئے مرحلہ وار عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رواں مالی سال 300 کی بجائے 127 سکول قائم کیے جائینگے ۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور میں 22 سکول قائم کیے جا رہے ہیں،باقی سکول آئندہ مالی سال میں مکمل کیے جائینگے ۔ترجمان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق 127 مجوزہ سکولوں میں سے 80 فیصد پر کام مکمل کیا جا چکا ہے ، نئے داخلوں کیلئے رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ نواز شریف سکول آف ایمننس کو مختلف کیٹیگریز کے ماڈل سکولوں کی طرز پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔ منصوبے کا مقصد معیاری تعلیمی سہولیات فراہمی اور سرکاری سکولوں کے معیار میں بہتری لانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں