ٹائون ہال میں کھلی کچہری، شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات جاری

ٹائون ہال میں کھلی کچہری، شکایات  کے ازالہ کیلئے احکامات جاری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ٹائون ہال میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد ۔سائلین کا جم غفیر امڈ آیا۔۔

 ،چار سو زائد سائلین کی درخواستیں موصول ہوئیں ،کمشنرمریم خان کاکہناتھاکہ تمام سائلین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات ہیں ۔چیئرپرسن کمپلین سیل صائمہ فاروق کی سربراہی میں عوامی شکایات سنی گئیں ۔رش پر سائلین میں شدید دھکم پیل ہوتی رہی۔ کھلی کچہری میں شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔ سب سے زیادہ شکایات ریونیو اور پولیس سے متعلقہ تھیں۔ کھلی کچہری میں کمشنر مریم خان،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز،ایڈیشنل ڈی سی ریونیو لاہورکریم داد چغتائی ودیگرافسرشریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں