لاکھوں کے ڈاکے ،مزاحمت پرفائرنگ متعددافراد زخمی
لاہور اڈا پتوکی میں رائس سٹور پر دن دہاڑے لوٹ مار کے دوران فائرنگ
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجر کی دکان پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ لاہور اڈا پتوکی میں ڈاکوؤں نے چاولوں کے سٹور پر دن دہاڑے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، قاسم، ہاشم، عبدالشکور اور رضوان زخمی ہو گئے ۔موٹرسائیکل سوار ڈاکو سٹور سے لاکھوں روپے لے اڑے ۔ کوٹ کھوکرا والا میں نامعلوم ملزم نے امجد کو فائر مار کر زخمی کر دیا۔ جاگو والا میں جودھ سنگھ سے باقر پل کی طرف جانے والے جھگیاں کے رہائشی مشرف ظفر سے ڈاکوؤں نے 2لاکھ 1 ہزار ، عبدالرزاق سے 40 ہزار اور موبائل ، اکرم سے 50 ہزار اورٹھوکر پڈانہ میں طارق سے سات ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔جناح کالونی سے چور یوسف شاہ کی موٹرسائیکل لے گئے ۔