ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

موٹر سائیکل سوارابراہیم مفلر چین میں پھنسنے سے موقع پر دم توڑگیا

قصور (نمائندہ دنیا،خبرنگار)ضلع قصور کے علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی ہو گئے ۔ تھانہ راجہ جنگ کے علاقے متا اڈا کے قریب 29 سالہ ابراہیم موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گلے میں لپٹا مفلر چین میں پھنس گیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔جبو میل رائیونڈ روڈ کارہائشی ابراہیم مرگی کامریض بتایاجاتاہے ۔تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ چھانگا مانگا روڈ پر ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے طلحہ، جنید اور عبید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھانگا مانگا کے علاقہ آدھن روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا جس سے ڈرائیور اسلم شدید زخمی ہو گیا جبکہ ٹریکٹر اور کھمبے کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں