نجی سکول مالکان کی صوبائی سیکرٹری تعلیم سے ملاقات
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل الائنس آف پرائیویٹ سکولز کی مرکزی قیادت نے سیکرٹری تعلیم پنجاب مدثر ریاض ملک سے ملاقات کی۔
وفد نے سیکرٹری کو آئندہ ستارہ علم ایجوکیشنل ایوارڈز کیلئے باضابطہ طور پر مدعو کیا اورتعلیمی کیلنڈر بارے اپنی سفارشات پیش کیں۔تعلیمی مسائل حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔