بابابلھے شاہ ہسپتال میں پہلی کامیاب انجیوگرافی مکمل

 بابابلھے شاہ ہسپتال میں پہلی کامیاب انجیوگرافی مکمل

دو انجیوگرافیز انجام دیکر جدید کارڈیک سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیاگیا

قصور(نمائندہ دنیا)بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں پہلی کامیاب انجیوگرافی، جدید کارڈیک سہولیات فراہم کردی گئیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر کاشف کمبوہ کی زیر نگرانی کیتھ لیب میں پہلی کامیاب انجیوگرافی مکمل کر لی گئی جبکہ پہلے ہی روز دو انجیوگرافیز کامیابی سے انجام دے کر ضلعی قصور کے لوگوں کیلئے جدید کارڈیک سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے اس اہم کامیابی پر محکمہ کے افسروں ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے کہا کہ یہ کامیابی محکمہ صحت کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کا عملی ثبوت ہے ۔انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام افسروں اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرقیادت دوردراز اضلاع تک جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ مسلسل وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو انکے اپنے علاقوں میں معیاری طبی خدمات میسر آ سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر کاشف کمبوہ کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتالمیں انجیوگرافی کی سہولت کے آغاز سے مقامی افراد کو اَب دل کے امراض کی تشخیص اور علاج کیلئے لاہور یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں