چیف جسٹس ہائیکورٹ درخواست میں درست فریق نہ بنانے پر برہم

چیف جسٹس ہائیکورٹ درخواست میں درست فریق نہ بنانے پر برہم

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا درخواست میں درست فریق نہ بنانے پر اظہار برہمی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت کی ،کمپنی نے سوشل سکیورٹی کے نوٹسز کو چیلنج کیا ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کا درخواست میں درست فریق نہ بنانے پر اظہار برہمی ،آپ نے ڈائریکٹر کو بذریعہ ڈی جی کیوں فریق بنایا ہے کیا چھوٹے عہدیدار کو بڑے عہدیدار کے ذریعے فریق بنایا جاسکتا ؟ کیوں نہ آپ کو جرمانہ کردیا جائے ، عدالت نے کل درخواست گزار کو ساتھ لے کر پیش ہونے کاحکم دیدیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں