پولیس کومطلوب گاڑی ٹریفک وارڈنز نے تحویل میں لے لی
لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس کے پٹرولنگ آفیسر محمد ابراہیم نے بوٹا محل چوک پر دورانِ ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک گاڑی کو روکا۔
گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ مقدمہ نمبر 406 ت پ میں مطلوب ہے ،ٹریفک وارڈنز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر پٹرولنگ آفیسر محمد ابراہیم اور انچارج توکل ارشاد کو شاباش دی۔