اپٹما کا ایف بی آر کے مجوزہ پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم پر تحفظات کا اظہار

اپٹما کا ایف بی آر کے مجوزہ پروڈکشن  مانیٹرنگ سسٹم پر تحفظات کا اظہار

لاہور(کامرس رپورٹر سے )اپٹما نے ایف بی آر کے مجوزہ پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور ٹیکس چوری کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کے اعدادوشمار بھی مسترد کر دئیے ۔

کہتے ہیں کہ کاروباری ماحول نہ ملا تو فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ گزشتہ روزآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے لاہور آفس میں آپٹما کے مرکزی چیئرمین کامران ارشد نے پریس کانفرنس کی اپٹما نارتھ کے چیئرمین اسد شفیع و دیگر رہنما بھی ساتھ موجود تھے ،چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اپٹما بارے منفی ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں