چربی سے تیل بنانے کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے چربی سے تیل بنانے کے کیس میں ملزم عدیل شوکت کی دو جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فوڈ اتھارٹی پنجاب نے درخواست گزار کے خلاف پانچ جون 2026 کو مقدمہ درج کیا،درخواست گزار چربی سے تیل بنا کر صابن اور بائیو ڈیزل کیلئے استعمال کرتا ہے ،استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی مقدمہ میں قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرے ۔