وکلا پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف ماتحت عدالتوں میں ہڑتال مؤخر

وکلا پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف  ماتحت عدالتوں میں ہڑتال مؤخر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن نے سابق نائب صدر شفاقت امین سندھوو دیگران پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف ماتحت عدالتوں میں ہڑتال دو روز تک مؤخر کردی۔

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ نے اعلان کیا کہ آج عدالتوں میں ہڑتال نہیں ہوگی ،اگر مطالبات نہ مانے تو پیر اور منگل کے روز آئی جی آفس تک وکلاء ریلی نکالیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں