5منشیات فروش گرفتار سوا 6کلو چرس ،نصف کلو ہیروئن برآمد

5منشیات فروش گرفتار سوا 6کلو چرس ،نصف  کلو ہیروئن برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی اور ساندہ پولیس نے 5منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔

 ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کرنشتر کالونی و گردونواح میں فروخت کرنے والے 4 ملزموں عارف، عبدالغفار، اسلم اور اعجاز کو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر سوا 6 کلوچرس برآمد کرکے مقدمات درج کئے ۔ساندہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بند روڈ کے قریب سے ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف کو گرفتار کر کے آدھ کلو ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں