جعلی، کلون ، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن
لاہور(کرائم رپورٹر)ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی، کلون یا ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالوں کے خلاف سیف سٹیز اتھارٹی نے کریک ڈاؤن سخت کر دیا ہے ۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق بلیک لسٹ، جرائم میں مطلوب اور مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی اور ٹریسنگ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ نگرانی کا نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے ، جس کے ذریعے جعلی یا ردوبدل شدہ نمبر پلیٹس کی فوری شناخت کی جا رہی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوران اے آئی کیمروں نے 200 سے زائد جعلی، کلون یا مشکوک نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ اداروں کو کارروائی کیلئے الرٹ جاری کیے ۔ترجمان نے خبردار کیا کہ ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی، کلون یا ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ استعمال کرنا سنگین قانونی جرم ہے، جس پر جرمانے ، ایف آئی آر اور دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔