کاہنہ سانحہ:تحقیقات کیلئے جوڈیشل ٹربیونل تشکیل دینے کیلئے خط ارسال
لاہور(کورٹ رپورٹر)کاہنہ ٹیوشن سینٹر سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل ٹربیونل تشکیل دینے کیلئے گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر ان کو خط ارسال کردیا گیا۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کاہنہ واقعے میں 4 بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوئی ،لاہور میں غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹر میں چھت گرنے کا واقعہ متعلقہ اداروں کی ناکامی ہے ،غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو رجسٹرڈ کیا جائے ۔