پانی کا تحفظ قومی سلامتی،معاشی استحکام کی ضمانت ہے :خالد سندھو

پانی کا تحفظ قومی سلامتی،معاشی  استحکام کی ضمانت ہے :خالد سندھو

لاہور(سیاسی نمائندہ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی، آبی خودمختاری اور عوامی شعور کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پانی زندگی، زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے ۔ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی اقدامات کر رہا ہے اور پاکستان کے حصے کے دریاوں پر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے ۔ نیلم جہلم منصوبے کے لیے پانی کے بہائو میں رکاوٹ سمیت دیگر اقدامات تشویشناک ہیں جن کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں