مہلک حادثات کے مرتکب ڈرائیوروں کے لائسنس معطل ہونگے :سی ٹی او

مہلک حادثات کے مرتکب ڈرائیوروں  کے لائسنس معطل ہونگے :سی ٹی او

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ مہلک یا سنگین حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کئے جائیں گے۔

 جبکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی ٹی او لاہور کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر ڈرائیور کا لائسنس کم از کم چھ ماہ سے تین سال تک معطل رکھا جائے گا۔ لائسنس معطل ہونے کے باوجود اگر کوئی شخص گاڑی چلاتا پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ مہلک حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کے لائسنس کی بحالی صرف عدالت کے حکم سے ممکن ہوگی۔ سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ لاہور ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں