ہراسگی کیس:ثاقب چدھڑاور اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

ہراسگی کیس:ثاقب چدھڑاور  اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں کیس میں لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی۔

عدالت نے ملزمہ سمیرا کو شامل تفتیش ہونے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،تفتیشی افسر نے عدالت میں داخل رپورٹ میں موقف اپنایاکہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئیں، ملزمان کے موبائل فرانزک کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں ،مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے ،این سی سی آئی اے نے ادکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں