منہاج یونیورسٹی کاوفد یواین اجلاس میں شرکت کیلئے پرتگال پہنچ گیا

منہاج یونیورسٹی کاوفد یواین اجلاس  میں شرکت کیلئے پرتگال پہنچ گیا

لاہور(خبر نگار)منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کا ایک وفد اقوامِ متحدہ کے نظام سے متعلق اکیڈمک کونسل (ACUNS) کے 39ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے لزبن، پرتگال پہنچ گیا ہے ۔

 اجلاس میں دنیا بھر سے ممتاز ماہرینِ تعلیم، محققین، پالیسی ساز، سفارت کار اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان شریک ہیں۔اجلاس کا مرکزی موضوع \"کثیرالجہتی نظام کو درپیش چیلنجز اور پیکٹ کے مستقبل\" ہے ، جس کے تحت عالمی امن، مؤثر عالمی حکمرانی، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق اہم علمی اور پالیسی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وفد کی قیادت رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں