قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی۔۔۔
، شہری اب گھر بیٹھے قیدیوں سے ملاقات کے لئے وقت طے کر سکیں گے ۔ نئی ایپ کا مقصد جیلوں میں آنے والے شہریوں کو جدید اور آسان سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ملاقات کے لئے طویل انتظار اور غیر ضروری رش سے بچا جا سکے ۔ایپ کے ذریعے شہری اپنی سہولت کے مطابق ملاقات کا وقت مقرر کر سکیں گے ،جس سے جیلوں میں ملاقات کے نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔