5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ باب:رانا جمیل منج
لاہور ( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ 5جولائی پاکستان کی۔۔۔
سیاسی تاریخ کا ایک المناک اور سیاہ باب ہے ، جب عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والی حکومت کو غیر آئینی اقدام کے ذریعے برطرف کرکے ملک میں مارشل لا نافذ کیا گیا،جمہوریت پر شب خون کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے 5جولائی 1977 کو منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے دن کے موقع پر یومِ سیاہ کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف جمہوری نظام کو شدید نقصان پہنچا بلکہ آئین کی بالادستی، پارلیمانی روایات اور عوام کے حقِ حکمرانی کو بھی پامال کیا گیا۔