وطن عزیز میں تقسیم کی فضا کے خاتمے کی ضرورت :جماعت اہلحدیث

 وطن عزیز میں تقسیم کی فضا کے خاتمے  کی ضرورت :جماعت اہلحدیث

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ناظم اعلیٰ سلمان شاکرسمیت دیگر نے۔۔۔

 کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں سیاسی انتشار،بد نظمی اور تقسیم کی فضا کے خاتمے کی ضرورت ہے ،لسانی، فرقہ وارانہ اور صوبائی تقسیم کے جھگڑے ختم کر کے اتحاد ویکجہتی سے مسائل کا حل ممکن ہے ، بلوچستان اورکراچی میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت لیکن دہشت گردی اور بدامنی کی بنیادی وجوہات تلاش کرکے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ،جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان امن کا گہوارہ بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں