محکمہ جنگلات کا 4کروڑ درخت لگا کر شجرکاری کا سالانہ ہدف عبور :ترجمان
لاہور(اے پی پی)محکمہ جنگلات پنجاب نے مالی سال 2025-26 کے دوران صوبہ بھر میں 4 کروڑ سے زائد درخت لگا کر شجرکاری کا سالانہ ہدف کامیابی سے عبور کر لیا ۔ ۔۔۔
اعداد و شمار کے مطابق مون سون مہم کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد جبکہ بہار شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ۔ ترجمان کے مطابق کمالیہ فاریسٹ ڈویژن میں ایک ہزار 750 ایکڑ، میانوالی فاریسٹ ڈویژن میں ایک ہزار 152 ایکڑ اور رحیم یار خان فاریسٹ ڈویژن میں ایک ہزار 389 ایکڑ رقبے پر شجرکاری مکمل کی گئی۔