ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ہفتہ واری کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ہفتہ واری کارکردگی رپورٹ جاری ۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن و پی آر یو سکواڈ نے۔۔۔
ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان ، دورانِ پٹرولنگ 12اشتہاریوں سمیت 73عادی مجرمان، 08عدالتی مفروران گرفتار کئے ،6مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 103 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 5ون ویلنگ و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار کیے جبکہ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 77سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔