میاں عامر لطیف انتقال کر گئے
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) پریس کلب ننکانہ صاحب کے رکن اور سینئر صحافی میاں عامر لطیف اچانک حرکتِ قلب بند ہونے۔۔۔
کے باعث انتقال کر گئے ۔نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں چک نمبر 7 گ ب ننکانہ صاحب میں ادا کی گئی، جس میں صحافی برادری، وکلاء، تاجر، سماجی و سیاسی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔