گورودوارہ سنگھ سبھا محفوظ، مبینہ انہدام کی خبریں بے بنیاد:متروکہ بورڈ

 گورودوارہ سنگھ سبھا محفوظ، مبینہ انہدام  کی خبریں بے بنیاد:متروکہ بورڈ

ننکانہ صاحب (خبر نگار ) متروکہ وقف املاک بورڈ نے نواحی قصبہ فاروق آبادکے تاریخی گورودوارہ سنگھ سبھا کے۔۔۔

 مبینہ انہدام سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمارت مکمل طور پر محفوظ ہے ، نہ وہاں کسی قسم کی انہدامی کارروائی جاری ہے اور نہ ہی نئی تعمیر کی جا رہی ہے ۔جاری کردہ وضاحتی بیان کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں متروکہ وقف املاک نمبر B-2-S6-23 کے تحت درج اس جائیداد کا رقبہ تقریباً 8 مرلے ہے ۔ گورودوارہ کئی دہائیوں سے غیر فعال ہے جبکہ 1974ء سے عمارت کرایہ داری کی بنیاد پر رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں