بلدیہ عظمیٰ نے نقشہ فیس کی ریکارڈ ریکوری حاصل کرلی

بلدیہ عظمیٰ نے نقشہ فیس کی ریکارڈ ریکوری حاصل کرلی

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن ، مالی سال میں 40 کروڑ وصولیاں ریکارڈراوی زون نے 69 فیصد اور سمن آباد زون نے 51 فیصد ریکوری کی:رپورٹ

 لاہور( آن لائن)بلدیہ عظمیٰ لاہور کی جانب سے غیر قانونی اور بغیر منظور شدہ نقشے کے تعمیرات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ مؤثر نگرانی اور کارروائیوں کے باعث نقشہ فیس کی مد میں پہلی بار 40 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری حاصل کر لی گئی۔بلدیہ عظمیٰ کے مطابق مالی سال کے اختتام پر 40 کروڑ 9 لاکھ 77 ہزار روپے کی وصولی مکمل کی گئی، جبکہ شعبہ پلاننگ کو رواں مالی سال کے لیے 40 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ ادارے نے مقررہ ہدف سے بھی زیادہ ریکوری کرتے ہوئے سو فیصد سے زائد کامیابی حاصل کی۔زونز کی کارکردگی کے مطابق علامہ اقبال زون 127 فیصد ریکوری کے ساتھ پہلے ، جبکہ داتا گنج بخش زون 105 فیصد ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ راوی زون نے 69 فیصد اور سمن آباد زون نے 51 فیصد ریکوری کی، جبکہ مجموعی طور پر تمام زونز نے اپنے اہداف کے حصول کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بلدیہ عظمیٰ کے حکام کے مطابق غیر قانونی اور بغیر منظور شدہ نقشوں کے تحت ہونے والی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیوں سے نہ صرف تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد میں بہتری آئی بلکہ ادارے کی آمدن میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں