ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب شروع

ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب شروع

لاہور(این این آئی)لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ لیسکو نے ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں سکیننگ میٹرز کی تنصیب کے اہداف مقرر کرتے ہوئے متعلقہ دفاتر کو ہدایت کردی۔

 ہے کہ رواں ماہ کے دوران یہ عمل مکمل کیا جائے ۔لیسکو کے مطابق شہر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور زیادہ لائن لاسز والے ٹرانسفارمرز کی نشاندہی کر کے وہاں سکیننگ میٹرز نصب کیے جا رہے ہیں ،سکیننگ میٹرز کی مدد سے ٹرانسفارمر پر نصب تمام کنکشنز کے استعمال شدہ یونٹس کا موازنہ میٹر کی مجموعی ریڈنگ سے کیا جائے گا،بجلی چوری کی نشاندہی آسان ہو سکے گی۔لیسکو کے مطابق اگر سکیننگ میٹر کی ریڈنگ کنکشنز کی مجموعی ریڈنگ سے زیادہ ہوئی تو بجلی چوری کا سراغ لگایا جا سکے گا جبکہ اس نظام کے ذریعے ٹرانسفارمرز سے منسلک تمام کنکشنز کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...