چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں سے محروم

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں   شہری لاکھوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔

ڈاکوؤں نے شاہدرہ ٹاؤن میں منشا سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل فون،ساندہ میں شعیب سے 2لاکھ 72ہزار روپے اور موبائل ، لیاقت آباد میں مقصود سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل،گوالمنڈی میں نجیب اللہ سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل،جوہرٹاؤن میں نواز سے 2لاکھ روپے اورموبائل ،نواں کوٹ میں فہیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل جبکہ مزنگ میں وحید سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔جنوبی چھاؤنی سے حسیب، لاری اڈا سے نواز اور باغبانپورہ میں عاطف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...