ورچوئل یونیورسٹی:آزادکشمیر کے طلبہ کی سمسٹر مدت میں توسیع

ورچوئل یونیورسٹی:آزادکشمیر کے طلبہ کی سمسٹر مدت میں توسیع

متاثرہ علاقوں میں اس وقت انٹرنیٹ دستیاب نہ ہونے پر خصوصی سہولت کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے خطے سے تعلق رکھنے والے سپرنگ 2026 کے اپنے زیرِتعلیم طلبہ کیلئے خصوصی تعلیمی سہولیات کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی تعلیم بلا تعطل جاری رہ سکے ۔یونیورسٹی نے آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سپرنگ 2026 کے طلبہ کیلئے جاری سمسٹر کی سرگرمیوں کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی طالب علم کو تعلیمی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔متاثرہ طلبہ کیلئے تعلیمی شیڈول کو مناسب طور پر ازسرِ نو مرتب کیا جائے گا، جبکہ معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...