نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن صوبے میں ہی ہوگی،اقدامات تیز

نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن صوبے میں ہی ہوگی،اقدامات تیز

پنجاب کے شناختی کارڈ پر خریدی گاڑی ڈیلر رجسٹر ڈکر کے مالک کے حوالے کریگا

لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت نے صوبے میں فروخت ہونے والی تمام نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پنجاب ہی میں لازمی قرار دینے کیلئے اقدامات تیز کر دئیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب عمر شیر چٹھہ نے موٹر برانچز کے افسران اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں (کار مینوفیکچررز) کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں فروخت ہونے والی ہر گاڑی کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے ۔ڈی جی ایکسائز نے اپنے دفتر میں کار مینوفیکچررز اور موٹر برانچز کے ڈائریکٹرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شناختی کارڈ پر خریدی جانے والی گاڑی متعلقہ ڈیلر رجسٹر کر کے ہی مالک کے حوالے کرے گا تاکہ رجسٹریشن کا عمل مزید آسان، تیز اور شفاف بنایا جا سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مینوفیکچررز اپنے مجاز ڈیلرز کی مکمل فہرستیں متعلقہ موٹر برانچز کو فراہم کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...