شہید کانسٹیبل محمد حاجی کے اہلخانہ کو 1کروڑ 35لاکھ مالیتی گھر فراہم

شہید کانسٹیبل محمد حاجی کے اہلخانہ کو  1کروڑ 35لاکھ مالیتی گھر فراہم

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اپنے شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کے تحت فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل محمد حاجی کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے شہید کے اہلخانہ کی پسند کے مطابق ملتان کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گھر خریدا گیا۔ شہید کانسٹیبل محمد حاجی نے 2024 میں کچہ کے علاقے میں دورانِ ڈیوٹی ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...