متوقع بلدیاتی الیکشن:ق لیگ کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین نے تنظیمی عہدیداران کو فوری طور پر متحرک ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے یونین کونسل سطح پر پارٹی تنظیموں کو فعال بنانے ، نئے عہدیداران کی نامزدگی کا عمل تیز کرنے اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کے احکامات دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments