حمزہ کے حلقے میں پارکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 34 کروڑ مختص
تمام سکیموں کو 6ماہ سے ایک سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے انتخابی حلقہ این اے 118 میں پارکس کی بحالی اور اپ گریڈیشن کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیدی ۔ حلقہ کے مختلف 9 بڑے پارکس کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی بحالی اور پارکس کو جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جائے گا،مجموعی طور پر 33 کروڑ 92 لاکھ 21 ہزار 957 روپے خرچ کئے جائیں گے ، تمام سکیموں کو 6 ماہ سے ایک سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔ منصوبے کے مطابق سنگھ پورہ میں عثمان پارک کی بحالی پر 3 کروڑ 56 لاکھ 25 ہزار ،یونین کونسل 165 کے علی پارک کیلئے 4 کروڑ 44 لاکھ 6 ہزار 303 روپے ، وسن پورہ کے نواز شریف پارک پر 4 کروڑ 84 لاکھ 98 ہزار ، کوٹ خواجہ سعید میں غوثیہ مسجد گرین بیلٹ، گلی نمبر 4 پارک کی بحالی پر3 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار ،اے بلاک شاد باغ کے چلڈرن پارک کیلئے 4 کروڑ 56 لاکھ 72 ہزار،گلی نمبر 9 اور 10 میں واقع لیڈیز پارک کی بحالی پر3 کروڑ 47 لاکھ 64 ہزار،راوی روڈپارک کی بہتری پر4 کروڑ 24 لاکھ 15 ہزار ،یثرب کالونی اکرم پارک پر 4 کروڑ 82 لاکھ 14 ہزار، کریم پارک میں موہنی روڈ پارک کی بحالی کیلئے 53 لاکھ 48 ہزار 723 روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments