خاتون کے گھر جھگڑا، مبینہ آشنا زخمی

 خاتون کے گھر جھگڑا، مبینہ آشنا زخمی

قصور(نمائندہ دنیا)خاتون کے گھر میں جھگڑ ے سے مبینہ آشنا شدید زخمی ہوگیا۔

 پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ گلبرک کالونی کے رہائشی 36سالہ شاہد مختار آسیہ بی بی زوجہ اسلم کے گھر ملاقات کیلئے آیا تھا۔ دونوں میں مبینہ طور پر ڈیڑھ سال سے تعلقات تھے ۔ ملاقات کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہو گیا، آسیہ نے بلیڈ کے وار سے شاہد کو شدید زخمی کر دیا۔ اسی دوران خاتون کا شوہر اسلم بھی گھر پہنچ گیا اور دونوں نے شاہد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی کو فوری بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...