پنجاب :غیر قانونی مقیم غیر ملکی 37ہزار افرادڈی پورٹ
غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا پر مؤثر انداز میں عمل درآمد جاری :آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے 37 ہزار سے زائد افراد کو ڈی پورٹ کر دیا جن میں افغانی باشندوں سمیت دیگر غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں، جبکہ اس وقت 214افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ان افراد میں 11 ہزار 145 رہائشی ثبوت رکھنے والے ، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 14 ہزار 709 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھتے ہوئے تمام غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کر رہی ہے اور یہ کارروائیاں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments