ضلعی ہیلتھ اتھارٹیزجنوبی پنجاب کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ

ضلعی ہیلتھ اتھارٹیزجنوبی پنجاب  کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

 جس میں ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز جنوبی پنجاب کی آڈٹ سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے مجموعی طور پر 276 آڈٹ پیراز میں سے 131 کا جائزہ لیا۔ ان میں سے 66 آڈٹ پیراز کا تعلق 9.517 ارب روپے کے سرکاری واجبات کی عدم وصولی سے تھا، جنہیں کمیٹی نے تفصیلی جانچ کے لیے زیرِ غور لایا۔کمیٹی نے مزید 65 آڈٹ پیراز کا بھی جائزہ لیا، جن میں 926.609 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق معاملات شامل تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...