بند روڈ : فیکٹری میں آتشزدگی
لاہور(کرائم رپورٹر) قصور پورہ بند روڈ کے علاقے میں فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو صبح 5 بج کر 53 منٹ پر آگ لگنے کی کال موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس کیا،ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں پڑے خام مال میں آگ لگی، جسے بجھانے کے لیے فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فائر فائٹنگ آپریشن کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments