بادامی باغ :چھت سے گرکر مزدور جاں بحق

بادامی باغ :چھت سے  گرکر مزدور جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ مدینہ چوک کے قریب چھت سے گر کر 40 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر متاثرہ شخص پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ جاں بحق مزدور کی شناخت 40 سالہ حسن علی ولد امانت علی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...