گوالمنڈی اور شالیمار سے آئس اور گٹکا فروش گرفتار
لاہور (آن لائن)گوالمنڈی اور شالیمار پولیس نے منشیات اور مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے آئس اور گٹکا سپلائرز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
گوالمنڈی میں سب انسپکٹر نصیر احمد نے پیدل چل کر منشیات فروخت کرنے والے ملزم مجاہد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کی۔ دوسری جانب شہر کو گٹکا فری بنانے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شالیمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 9 ملزمان کو حراست میں لیا، جو پان کی دکانوں پر سرعام گٹکا فروخت کر رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments