سندر:گھرسے ناراض ہو کر نکلنے والے 2بچے مل گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں والد کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر گھر سے نکلنے والے دو کمسن بچے راستہ بھٹک گئے۔
جنہیں پولیس نے چند گھنٹوں کی مسلسل تلاش کے بعد بحفاظت برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق 15 پر کال موصول ہوتے ہی سندر پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور مختلف مقامات پر بچوں کی تلاش کی۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دونوں بچے ، اذان اور زمان، بحفاظت مل گئے ، جنہیں بعد ازاں والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments