کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن 81املاک سربمہر
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازگلبرگ،کینال روڈ، گلشن راوی، شادباغ، شاہ جمال ،پونچھ روڈاورعلامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کر کے 81املاک سربمہرکر دیں ۔
غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پرکینال روڈ، گلشن راوی، شادباغ، شاہ جمال ، پونچھ روڈ پر 40 املاک اور علامہ اقبال ٹاون میں 11 املاک سیل کی گئیں ۔ املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،بیوٹی سیلون، کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹس، کلینک، فارمیسی، دکانیں،شو روم،آٹو ورکشاپ، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments