مومن وہ ہے جو دوسروں کیلئے آسانی پیدا کرے :طاہرالقادری
مینار پاکستان کو طاہرالقادری ہی بھر سکتے ، ان کی دینی خدمات کا معترف ہوں:گورنر
لاہور (سٹاف رپورٹر )منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں 43ویں عالمی میلاد کانفرنس منعقد کی گئی۔ بچوں،خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ فضا شب بھر آمد مصطفی ؐمرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی۔ کانفرنس سے طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن وہ ہے جو دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرے ، لوگوں کو اُس سے بات کرنے میں مشکل محسوس نہ ہو۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاکہ ملت اسلامیہ شیخ الاسلام کے افکار سے استفادہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا مینار پاکستان کو طاہرالقادری ہی بھر سکتے ، ان کی دینی خدمات کا معترف ہوں۔پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ولادت پاک اور سیرت طیبہ کو ئی الگ موضوعات نہیں ہیں،عالمی کانفرنس سے علامہ شہزاد مجددی،خرم نواز گنڈاپور،مفتی محمد زبیر فہیم و دیگر نے خطاب کیا۔اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے حضور نبی اکرمؐ کی ولادت پاک کا جشن منایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments