پنجاب پولیس اور پراسکیوشن میں مزید ہم آہنگی پر اتفاق

پنجاب پولیس اور پراسکیوشن میں مزید ہم آہنگی پر اتفاق

آئی جی کی پراسکیوٹر جنرل آفس آمد، عرفان صادق کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور (کورٹ رپورٹر )آئی جی پنجاب کی پراسیکیوٹر جنرل آفس آمد، پولیس اور پراسکیوشن میں مزید ہم آہنگی پر اتفاق ،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا اور پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ سے ملاقات کی۔ آئی جی نے عرفان صادق تارڑ کو پراسکیوٹر جنرل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ تفتیش کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔آئی جی نے کہا کہ پولیس اور پراسکیوشن کے درمیان مؤثر ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے ۔ملاقات میں آئی جی پنجاب اور پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے پولیس اور پراسکیوشن کے تفتیشی نظام کو مزید مؤثر بنانے ، باہمی تعاون بڑھانے اور مقدمات کے بروقت چالان عدالتوں میں پیش کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...